مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔
مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنے 7 روزہ دورۂ خیر سگالی کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں معزز مہمان جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More