آئی ایم ایف معاہدہ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 3روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف معاہدہ ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 3روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 33روپے ہو جائے گی ۔
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔
بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ 53 روپے ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی، چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی، اب 3 روپے ایک پیسے یونٹ بڑھائی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔
نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیش جاری کیا جائے گا، حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کی طرز پر ریڈیو فیس کی وصول کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو ہر بل میں 15 روپے ریڈیو فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More