آئی ایم ایف معاہدہ ،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر 10روپے 49پیسے سستا ہو گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 275روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے تک سستا ہو کر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More