آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)بین الااقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔
واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔
اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More