آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے آئی ایم ایف نے منظور کر لیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی، دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سے گا۔
آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More