آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا،وزیراعظم

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More