اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم یف )کے ساتھ اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ طے پا گیا ۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہو گیا۔آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان مان لیا۔
آئی ایم ایف عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک، چین، سعودیہ، یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔سعودیہ عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالر اور عالمی بنک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان منظور ہونا لازمی تھا۔