اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کیلئے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے موجودہ قرض پروگرام کے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری پرغور کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کیلئے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت فوری طور پر پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔