آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل میوچل فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم کے درمیان تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
آئی ایم ایف سے 8 کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے اور اس حوالے سے معاہدہ اگلے دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل کچھ اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے۔ شہباز شریف حکومت نے سخت فیصلے کیے۔ بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔
پاکستان کو یہ کامیابی آئی ایم کی تمام شرائط پوری کرنے اور پیشگی اہداف حاصل کرنے پر ملی ہے۔
پاکستان کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر چکا ہے اس لیے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم مشن کی پاکستان آمد متوقع نہیں ہے۔
قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More