انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے کہاہے کہ مزید جانوں کے ضیاع سے پہلے یوکرین کے ساتھ امن قائم کرنا ضروری ہے۔
اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ گزشتہ شب ہونے والی فون کال میں اردوان نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ کہ وہ خلوص دل سے چاہتے ہیں کہ استنبول میں طے پانے والے معاہدے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔دونوں رہنماؤں نے ترکیہ میں حالیہ زلزلوں کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صدر اردوان نے روس کی یکجہتی اور امداد پرصدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں صدر اردوان نے یوکرین اور روس کے درمیان تنازعے کا ایک برس مکمل ہونے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی فون پر بات کی تھی۔