کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ 8کے کوالیفائر میچ کے حوالے سے اہم اعلان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں کشیدگی کے باوجود پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔
یاد گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔
لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے، اس راستے پر پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے جبکہ دونوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور پر کشیدگی کے باعث لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلے کوالیفائر میں شائقین کرکٹ کی تعداد کم ہونے کی توقع ہے جبکہ سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More