عمران خان اور اسد عمر ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More