عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل سماعت کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری نے دلائل دیئے ۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم 19دسمبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More