اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انسداددہشتگردی عدالت اور بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش ہوئے۔عمران خان کو عقبی دروازے سے اے ٹی سی اسلام آباد پہنچایا گیا۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے اس سے قبل عمران خان کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔