لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ زمان پارک سے روانہ ہوگئے ۔پی ٹی آئی کارکن بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کیلئے عدالت عالیہ نے ساڑھے 5 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔لاہور ہائیکورٹ روانگی سے قبل چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔
لاہور ہائیکورٹ روانگی سے قبل فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے گھر پر دھاوا بولا ۔ میں یقیناً 18مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد ہمیشہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہی ہے۔