عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، انہوں نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔
عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس سکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا۔ اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی سات عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دو دو اعتراضات عائد کردیے۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا ، ٹرائل کورٹ سے پہلے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے۔
عمران خان کا قافلہ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More