عمران خان پیشی کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوئے جو اب عدالت پہنچ چکے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More