عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے 5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرے گا۔
عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ عمران خان ان مقدمات میں پہلے حفاظتی ضمانتی لے چکے ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست دائر کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More