عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پہنچ گئے ،عمران کیخلاف 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہو گیا ، کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی عدالت میں موجود ہے۔جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے ۔
عمران خان کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ۔عدالت میں غیر متعلقہ افراد کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی ۔
وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کے احاطہ عدالت میں داخلے کی درخواست کی جسے رجسٹرار آفس نے منظور کر لیا، لائیکورٹ آمد پر عمران خان کی گاڑی عدالت میں داخل ہو گئی جبکہ پولیس نے کارکنوں کو گیٹ پر ہی روک لیا، کارکنوں کی بڑی تعداد اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ چکی ہے، پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار لاہور ہائیکورٹ کے باہر تعینات ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ روانگی سے قبل عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں کہا کہ جو حق سچ کے ساتھ ہوتا ہے اللہ اس کی مدد کرتا ہے، میرا مدد گار اللہ ہے، میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی، میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں، حق سچ کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 5، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں 3 جبکہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More