سائفرگمشدگی کیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے۔
قبل ازیں17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فردِ جرم کی تاریخ 23 اکتوبر کو مقرر کی گئی تھی۔
آج سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More