عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں آج شام 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔
9 مئی کے واقعات پر نگران پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More