عمران خان کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان وکلاء کے ذریعے جے آئی ٹی کو اپنا مؤقف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے قائم جے آئی ٹی نے آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ بلائے جانے پر صرف پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More