عمران خان کا آج پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے سینئررہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ن پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ کے لیے آج سینئر رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان، تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت کریں گے، عمران خان وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ساتھ بھی نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے، اسمبلی تحلیل ہوتے ہی وزیراعلی پنجاب نگران سیٹ اپ بارے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو خط لکھ کر نگران سیٹ اپ کے لئے نام مانگیں گے ، پی ٹی آئی اورق لیگ جلد نگران سیٹ اپ کیلئے اپنی جانب سے نام تجویز کرنے کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More