عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا،بشری بی بی کا بھی فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
این سی اے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ عمران خان کا نام ای سی ایل میں نیب راولپنڈی کی سفارش پر ڈالا گیا۔سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

دوسری طرف بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More