عمران خان کی9مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 9مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرلی ہیں ۔
حفاظتی ضمانتیں 27مارچ تک منظور کی گئی ہیں ۔عدالت نے کہا کہ جو مقدمات سامنے ہیں ان میں ہی ضمانت دے سکتے ہیں ۔مقدمات کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں اور انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔
عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پہنچنے کیلیے ساڑھے پانچ بجے کا وقت دیا تاہم راستے بند ہونے اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے وہ سوا چھ بجے تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عمران خان کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایل میچز، راستوں کی بندش اور کارکنان کے رش کی وجہ سے کمرہ عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More