قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدامرت قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہو گیا ۔
اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم خصوصی طور پر شریک ہیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ سب کو پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔اجلاس میں عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو آج ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، ارکان چاہیں تو وہ سوالات بھی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قطعاً کوئی ایسی بات نہیں کی جائے گی جس سے صورت حال خراب ہو بلکہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More