اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے تاہم مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن ایک سے دو مہینے کے لئے الیکشن کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے ۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے البتہ مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن ایک سے دو مہینے کے لئے الیکشن کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہیں۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔