بھارت ،3 ٹرینوں کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 288سے تجاوز کر گئی

کولکتہ(پاک ترک نیوز) بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 288 سے تجاوز کر گئی ۔تباہ ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔

ٹرینوں کی تباہ ہونے والی بوگیوں کے درمیان سیکڑوں افراد اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ریسکیو اہلکار، سیکورٹی فورسز اہلکار اورایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More