بھارت میں نئے مہلک وائرس نیپا سے دو افراد ہلاک،تعلیمی ادارے ،دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بند

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں مہلک وائرس نیپا کے باعث دو افراد کی ہلاکت کے بعد تعلیمی اداروں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔
جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔
ریاستی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق 130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے اور علامات کے حامل مریضوں کو عام آبادی سے الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش میں ایک وائرس کی مختلف قسم ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے تاہم یہ کم متعدی ہے۔ طبی بحران پر قابو پانے کے لیے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں، خنزیروں یا لوگوں کے جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More