جنوری 2024،پاکستان نے 22لاکھ سے زائد موبائل مقامی طور پر فون تیار کر لئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے 2024 کے پہلے مہینے جنوری میں 22لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار کر لئے ۔
مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ پلانٹس نے سال 2024 کے پہلے مہینے (جنوری) کے دوران 2.27 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار/اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر 0.24 ملین درآمد کیے گئے۔
مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ 2.27 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 0.72 ملین 2G اور 1.55 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 60 فیصد موبائل ڈیوائسز سمارٹ فونز ہیں اور 40 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2G ہیں۔
سال 2023 کے دوران موبائل ہینڈ سیٹس کی مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ میں تقریباً چار فیصد کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ موبائل فون کے لوازمات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) کھولنے پر پابندی کی وجہ سے درآمدات میں مسائل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More