مسجد الحرام میں رمضان المبارک میں 21ویںروز ےتک دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد

 

ریاض(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے اکیسویں روزے تک دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔
حرمین شریفین کی جرنل پریزڈینسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اکیسویں روزے تک 2 کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کے لیے آئے۔ان میں سے بیشتر عمرہ زائرین تھے جن کی کثیر تعداد غیر ملکی تھی۔
رمضان المبارک میں اب تک گیارہ لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More