مقبوضہ کشمیر ،کشتی الٹنے سے چار افراد ہلاک بچوں سمیت 15 لاپتہ

سرینگر (پاک ترک نیوز) کشمیر میں کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15 افراد لاپتہ ہو گئے ۔
بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں ایک کشتی دریا میں الٹ گئی، حادثے میں چار ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
حادثے سری نگر کے قریب دریائے جہلم میں پیش آیا ۔مسافروں میں زیادہ تر بچے تھے جو سکول جا رہے تھے اور امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے تھے۔
ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تقریباً 15 افراد جن میں کئی بچے ہیں، حادثے کے بعد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ چند دنوں میں ہمالیہ کے علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی، جس سے دریا میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More