آنے والے وقت میں ہم اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر پہنچا دیکھتے ہیں،اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ترکیہ کی صدی کی بنیاد رکھیں گے۔آنے والے وقت میں ہم اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر پہنچا دیکھتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی قوم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے۔
ترک صدر نے استنبول میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی انجمنوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر صدر اردوان کا کہنا تھا کہ لوگ جس شدت سے مجھ سے محبت کرتے ہیں اسکی کہیں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری قوم نے اپنی محبت سے مجھے استنبول کا مئیر، وزیر اعظم اور پھر ترکیہ کا صدر بنایا۔یہ محبت کا جذبہ ہمیشہ ایسا ہی رہے گا اور ہم مل کر ترکیہ کی صدی کی بنیاد رکھیں گے۔
پچھلے 21 سالوں میں ہم نے دن رات محنت کر کے اپنے ملک کو ایک مضبوط ریاست بنایااور انشاللہ ہم اپنے بچوں کے لیے محفوظ ، پر امن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ہم اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر پہنچا دیکھتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More