رواں مالی سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 4ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیںگی۔ رپورٹ

کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان سے چاول کی برآمدات رواں مالی سال 2023-24 کے اختتام تک 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے راستے پر ہیں۔خاص طور پر غیر باسمتی موٹے چاول کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں اری۔6 اور موٹے چاول کی دیگر اقسام کی برآمدی قیمت اور مقدار دونوں میں اضافہ دیکھا گیا۔پچھلے سال کے مقابلے میں، قیمت کے لحاظ سے ترسیل میں 89.74فیصد کا اضافہ ہوا، جو مجموعی طور پر330.453 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ جب کہ مقدار میں 545,000 میٹرک ٹن کے ساتھ 65.95فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھا گیا۔
"باسمیتی چاول کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن رفتار کم رہی ہے۔ مارچ میں کل 72,919 میٹرک ٹن کی برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت82.946 ملین ڈالر تھی۔ یہ قدر کے لحاظ سے 19.39 فیصد اضافہ اور مقدار کے لحاظ سے 13.35 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
تاہم رواں مالی سال میں جولائی 2023سے مارچ 2024 کے دوران تاریخ کی بلند ترین 4.005 ملینمیٹرکٹن موٹے چاول برآمد کیے گئے، جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ہونے والی 2.509 ملین میٹرک ٹن برآمد کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے اور پورے مالی سال 2023 میں چاول کی کل برآمدات 3.6 ملین میگا ٹن تھیں۔ یوں رواں سال کے پہلے نو ماہ کی برآمدات پچھلے پورے سال کی برآمدات سے زیادہ ہے۔
اگر باسمتی چاول کی بات کی جائے تومالی سال 2023-24 کے پہلے نو مہینوں کے دوران باسمتی چاول کی مجموعی برآمدات 545,220 میٹرک ٹن تھیں۔ جو کہ مالی سال 23 کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ جس میں 430,543 میٹرک ٹن کی برآمدات ہوئی تھیں۔ پاکستان نے اس عرصے کے دوران کل 4.55 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمد سے 2.931 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔ جس میں 545,005 میٹرک ٹن باسمتی چاول اور 4.005 ملین میٹرک ٹن دیگر اقسام شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق پاکستان سے چاول درآمد کرنے والے ملکوں میں افریقہ مین کینیا، مشرق بعید میں ملایشیا اور انڈونیشیا، مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، یورپ میں برطانیہ اور اٹلی، امریکی براعظموں میں ریاستہائے متحدہ امریکہ۔ جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ملکوں میں افغانستان ملک سے چاول درآمد کرنے والوں میں سر فہرست ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More