انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ،قیمت 285روپے 75پیسے ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میںڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More