انڈر 19ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل ،پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف دیدیا

بینونی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں جاری دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More