ترکیہ میں ناکام عاشق کا بے وفائی کرنے والی خاتون سے انوکھا بدلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں ایک خاتون کے ناکام عاشق نے ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کےلیے ایک انوکھا حربہ استعمال کیا۔
ترکیہ کے شہر ازمیرمیں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اپنے عجیب و غریب رویے سےانتقام لیا۔اس نے اس کے دروازے پر بہت سے کھانے اورساتھ ان کا بل بھیج کرانہیں حیران کردیا۔
نوجوان نے دروازے پرادائیگی کے آپشن کے ساتھ بہت سے مختلف کھانوں کا آرڈر بھیج دیا اور تمام آرڈرز اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھرپہنچا کر انہیں بل بھی دیا۔
ایک ہی وقت میں تمام پیکٹ پہنچنےکے بعد اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے خود کو گھر کی دہلیز پر کھانے کے ڈھیرکے سامنے پایا۔ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق "عجیب”رویے نے پڑوسیوں میں الجھن پیدا کردی جو صورتحال کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
نوجوان کی شناخت یا اس رویے کے پیچھے اس کے محرکات ظاہرنہیں کیے گئے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ بدلہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے ماضی میں اس کے کھانے کے "بل” ادا کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More