پا ک بحریہ کی سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر سندھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کامکوسٹ کمانڈ کے جوانوں نے شاہ بندر کے نواحی علاقوں سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے جہازوں کی کھلے سمندر میں پٹرولنگ جاری ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 64 ماہی گیروں کو سمندر سے ریسکیو کیا جاچکا ہے۔پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو طوفان سے متعلق بروقت معلومات فراہم کر رہا ہے۔کراچی میں بروقت امدادی کارروائیوں کیلئے ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیر انتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ ساحلی علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پاک بحریہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More