لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی گجر کالونی میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ کی پیداوار کا آغاز کیا۔ محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد افتتاحی تختی پر اپنے دستخط لگائے اور تاریخ بھی لکھ دی۔
محسن نقوی نے بائیو گیس پلانٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔ بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 6 سو میٹر گیس پیدا کی جا سکتی ہے۔
بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال کیا جائے گا۔ بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 16000 کلو گرام نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی۔ پی ایچ اے اور کسان بائیو گیس پلانٹ سے تیار کی جانے والی نامیاتی کھاد استعمال کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گجر کالونی بائیو گیس پلانٹ منصوبہ انتہائی اہم ہے۔
اس بائیو گیس پلانٹ کی تکمیل سے سڑکوں پر جو گوبر نظر آرہا ہے اسے ختم کر دیا جائے گا اور اس گوبر سے نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی۔ اس بائیو گیس پلانٹ سے تیار کی جانے والی نامیاتی کھاد بھی عام لوگوں کو فروخت کی جائے گی اور پی ایچ اے کو خاطر خواہ ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More