بجلی کے قیمتوں میں اضافے کےباعث انورٹرپنکھوں کی مانگ میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث توانائی بچانے والے انورٹر پنکھوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے درمیان، ملک بھر میں توانائی بچانے والے انورٹر پنکھوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر مینوفیکچررز نے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو اپنا لیا ہے۔
ایک مقامی صنعت کار کے مطابق مینوفیکچررز نے ٹیکنالوجی کے پرانے پنکھے بنانا بند نہیں کیا ہے کیونکہ ان کی مانگ برقرار ہے، خاص طور پر آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں۔
وفاقی حکومت نے 2024-25 کے بجٹ میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی ہے تاکہ پرانے ٹیکنالوجی کے پنکھوں کو کم بجلی استعمال کرنے والے انورٹر ٹیکنالوجی سے تبدیل کیا جائے۔ حکومت خود اس مقصد کے لیے 2 ارب روپے خرچ کرے گی جبکہ باقی رقم بینک قرضوں کی شکل میں آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More