پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا اقدام آئین کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More