بھارت میں پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی۔اتر پردیش کے گاؤں جاسووار سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں شامل ہونیوالی ریاست کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بھی ہوں گی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ آو انی چترویدی سے متاثر تھی اور انہیں دیکھ کر میں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں داخلہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ نوجوان نسل مجھ سے ایک نہ ایک دن ضرور متاثر ہوگی۔
ثانیہ کے والد شاہد علی مرزا پور میں ٹی وی مکینک ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیٹی ہمیشہ سے آوانی چترویدی سے متاثر تھیں اور ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں رہنے والی ہر لڑکی سے کہیں گی کہ وہ اپنے خواب پورے کرے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More