بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو متنازعہ سرحدی ریاست میں ترقیاتی کام کا کوئی حق نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرحدی ریاست میں پن بجلی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے نئی دہلی کے منصوبوں پر اپنا ردعمل دیا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اس علاقے میں ترقیاتی منصوبے تعمیر کرنے کا کوئی حق نہیں۔ جسے چین، جنوبی تبت کہتا ہے۔ بھارت کو وہاں ترقیاتی کام کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور چینی سرزمین، جس کو بھارت اروناچل پردیش کہتا ہے۔ وہاں ترقیاتی کام غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔
اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت، شمال مشرقی ہمالیائی ریاست میں 12 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر چین کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
بھارت کا کہنا ہے کہ اس کی دور افتادہ ریاست اروناچل پردیش ملک کا اٹوٹ انگ ہے۔ لیکن چین کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی تبت کا حصہ ہے اور اسے وہاں بھارتی انفرااسٹرکچر کے منصوبوں پر اعتراض ہے۔