بھارت کی جانب سے رواں برس اب تک چھپن مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں،میجر جنرل احمد شریف

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان بھارت کی تمام شر انگیزیوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر مکمل طور پر توجہ مرکوز ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں اور کامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، عوام اور فوج کی لازوال قربانیوں سے پاکستان میں اب کوئی نو گوایریا نہیں ، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ، جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی اور لڑ رہے ہیں ، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیاں،سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور الزامات کا لگاتار جھوٹا پروپیگنڈا خاص سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے ، رواں سال اب تک چھپن مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، پاک فوج نے چھ جاسوس کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ، رواں سال میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے چار سو چھتیس واقعات ہوئے ،دوسو ترانوے افراد شہید ، پانچ سو سے زائدزخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف آٹھ ہزار سے زائد آپریشنز کیے ، پندرہ سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More