بھارتی فوج نے اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے

 

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی فوج نے اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے۔
بھارتی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزائلوں کو “غلط فائر” کر دیا جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
گزشتہ برس بھارت کی طرف سے غلطی سے فائر کیا گیا ایک براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا جس پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے تحقیقات اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More