افغان سرزمین سے دراندازی بڑھ گئی ، ایک ماہ کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک کئے ، پاک فوج

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کاکہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشتگرد ی کے واقعات اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ژوب میں مختلف آپریشنز کے دوران ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں دراندازی کی کوششیں بڑھی ہیں، دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 14 مئی کو دہشتگردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوئے ، ژوب میں 21 اپریل سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، پاک افغان بارڈر اوردوسرے علاقوں میں بھی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے ، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More