برطانیہ میں فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 10.4فیصد ہو گئی

 

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ میں فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 10.4 فیصد تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بینک آف انگلینڈ (BoE) کی جانب سے شرح سود کے اپنے تازہ ترین فیصلے کا اعلان کرنے سے ایک دن قبل برطانیہ میں مہنگائی غیر متوقع طور پر فروری میں 10.4 فیصد تک بڑھ گئی۔
بینک آف انگلینڈ لگاتار 11ویں میٹنگ میں فیصلہ کرنے جا رہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں ۔
سرمایہ کار اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا یہ عالمی بینکنگ سیکٹر میں حالیہ ہلچل کی وجہ سے قرض لینے کی لاگت میں اضافے کو روک دے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More