حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلیے پہنچ گئے

ملواکی(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی کے بعد ری بپلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد پیر کو ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچے ۔ کنونشن میں ٹرمپ کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شریک ہوں گے۔
سابق امریکی صدر صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں زخمی ہونے کے بعد جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ پر ہفتے کی شام پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی۔ ایف بی آئی نے ایک 20 سالہ نوجوان کو حملہ آور کے طور پر شناخت کیا ہے جسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More