ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ججز کے الزامات کی انکوائرین کیلیے کمیشن کے قیام کی منظوری سمیت دیگر معاملات کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جو جمعے کے روز طے کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعٹ اجلاس میں تاخیر ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More