انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بند کردیا گیا۔
ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز،کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حکومت نے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔
تاہم ترکیہ کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔
انسٹاگرام نے ان پوسٹوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے انسٹاگرام کو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایکس پر لکھا کہ انسٹاگرام کی سینسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔